قوم کا درد یا ..نشہ اقتدار کا __آپ کیا - TopicsExpress



          

قوم کا درد یا ..نشہ اقتدار کا __آپ کیا کہتے ہیں ؟ بینظیر یا نواز شریف یا عمران خان....کیا یہ سب قوم کی محبّت میں سیاستدان بنے ؟.نواز شریف جلا وطن ہوۓ ، جیل کی ذلّت برداشت کی ، روز پورے خاندان اور بیٹیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی جاتی ہیں --کیوں سنتے ہیں ؟ قوم کے فاقہ کش بچوں کے لیے ؟ اگر ایسا ہے تو اپنی ملیں ، اور ملکی و غیر ملکی اثاثے غریب بچوں کے لیے کیوں وقف نہیں کر دیتے --کم از کم ایک کروڑ بچوں کی زندگیاں سدھر جائیں گی -عمران خان کے کچے چٹھے روز کھولے جاتے ہیں -کہتے ہیں بیوی اور بچوں کی سیاست پر قربان کر دیا -کس لیے ؟ قوم کی محبت میں ؟ قوم کے غریب ان کو اتنے عزیز ہیں تو بنی گا لہ کا محل بیچ کر غریبوں کے لیے کوارٹر کیوں نہیں بنوا دیتے __? آپ سمجھتے ہیں کہ بینظیر کے لیے یہ قوم اور انکا "مشن" جان سے بھی زیادہ عزیز تھے, اس لیے وہ خطرہ مول لے کر پاکستان آ گئی تھیں? اب تصور کیجئے کہ.آ پ کی زندگی میں ایسے لوگ ہیں جن کے لیے اپ جان بھی دے سکتے ہیں ، آپ انھیں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے بغیر فاقے کرتے دیکھیں گے تو کیا اپنا سب کچھ ان پر لٹا نہیں دیں گے? اگر یہ سیاستدان قوم کی محبّت میں جان دے سکتے ہیں تو اپنا اربوں کھربوں کا پیسہ کیوں سنبھا ل کر رکھتے ہیں ? __بینظر اقتدار کی لالچ میں ساری زندگی جدو جہد کرتی رہیں ___جان دے دی مگر مال وہیں رہا بلکہ اس کو دو گنا کرنے کے لیے اپنے میاں اور بچوں کو چھوڑ گئیں -ان سیاستدانوں کو اقتدار کا نشہ ہوتا ہے جس کے لیے یہ ساری زندگی غریبوں سے ووٹ مانگتے ہیں اور ایک دن جا ن کی بازی ہار جاتے ہیں مگر اقتدار کا نشہ نہیں جاتا ____ان کا بس چلے تو یہ مرنے کے بعد قبر سے بھی پاکستان پر حکومت کریں - Afshan________________________
Posted on: Tue, 08 Oct 2013 15:58:38 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015