مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ - TopicsExpress



          

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مصریوں کا جذبہ ہمارے جذبوں سے زیادہ پختہ تر ہے ۔۔۔ وہ لڑنا جانتے ہیں، مرنا جانتے ہیں ۔۔۔ ان کی تربیت ایک خاص نہج پر ہوئی ہے ۔۔۔ ہم باتیں کرنا جانتے ہیں، طعنے دینا جانتے ہیں اور بس!!! ان میں، مجھ سمیت نوے فیصد افراد شامل ہیں ۔۔۔ شاید اس میں ہمارا بھی کوئی قصور نہیں، ہم جو کچھ دیکھیں گے، وہی کہیں گے ۔۔۔ معاشرہ ہماری جیسی تربیت کرے گا، ہم ویسا ہی برتاؤ کریں گے ۔۔۔ شاید معاشرے میں اصلاحی تحریکوں کی ضرورت زیادہ ہو گئی ہے ۔۔۔ مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے دیکھ کر یقین آ گیا کہ بندہ کتنی پستیوں میں بھی گر سکتا ہے؟ جنرل سیسی کی فرعونیت نے قدیم فراعنہء مصر کی یاد تازہ کر دی ہے ۔۔۔ اللہ پاک مصریوں کی مدد فرمائے ۔۔۔ آمین ۔۔۔
Posted on: Sat, 17 Aug 2013 13:44:33 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015