مصر کے اخوانی بڑے ہٹ دھرم نکلے ۔ اپنی - TopicsExpress



          

مصر کے اخوانی بڑے ہٹ دھرم نکلے ۔ اپنی بات پر ایسے ڈٹے ہیں کہ اچھے اچھوں کے چہروں سے پردہ اٹھ گیا۔ سعودی عرب کے شاہ کے لیے اگر کسی کے دل میں نرم گوشہ تھا تو وہ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جاتا گیا۔ حرم کے امام الشیخ سدیس کو لیجئے ۔ ان کے پیچھے نماز پڑھنے کے لیے کس کس نے دھکے نہیں کھائے ہوں گے لیکن ان مصریوں کی وجہ سے ان کی عزت بھی جاتی رہی ، یہ کیسے لوگ ہیں مرتے بھی ہیں مار بھی کھاتے ہیں لیکن اپنے مطالبے سے ایک ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹتے ۔ انہی کی وجہ سے اچھے خاصے دیندار "حزب النور" کی نور بھی بجھ سی گئی اور کسی کو منہ دکھانے لائق نہیں رہے ۔ اگر یہ خاموشی سے گھر بیٹھ جاتے تو نہ شاہ عبد اللہ کی اصلیت کا کسی کو معلوم ہوتا نہ امارات کے شیخوں کا اور نہ آج شیخ سیدیس بیچارہ منہ چھپاتا پھر رہا ہوتا۔ حد ہے یار
Posted on: Tue, 27 Aug 2013 11:49:47 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015