میں ٩٠ کی دھائی میں پیدا ہوا جب سب سے - TopicsExpress



          

میں ٩٠ کی دھائی میں پیدا ہوا جب سب سے مشہور کھیل “چھپن چھپائی“ ، “برف پانی “ “اونچ نیچ“ "بندر قلعہ " ،اور "پکڑن پکڑائی "ہوتے تھے جب سب سے بہترین میٹھے "فینٹا" “پولکا“ ، “پاپ کارن“ “جوبلی“ اور “میچل ٹافی“ ہوتے تھے جب پیپسی چھ روپے کی ہوا کرتے تھی جب دودھ 7 روپے کلو ہوا کرتا تھا جب ہم ساڑھے سات بجے اسکول جانے سے پہلے پی ٹی وی پر کارٹون دیکھتے تھے اور شام کو“ننجا ٹرٹلز“ ، "عینک والا جن "اور “کیپٹن پلینٹ“ دیکھتے تھے جب ہمارا بہترین اثاثہ “ببل گمرز شوز“ ہوتے تھے جب پچاس روپے عیدی ملنے کا مطلب ہوتا تھا کہ آپ امیر ہو گئے ہو جب ہم “ اکڑ بکڑ بمبے بو “ سے فیصلے کیا کرتے تھے جب ہمارے لیے سب سے خوفناک چیزیں “انجیکشنز“ ، “تاریک کمرے“ اور “قاری صاحب“ ہوا کرتے تھے جب “ ونڈر بریڈ کی بی ایم ایکس سائیکل “ پورے محلے میں جیلسی کا سبب ہوتی تھی جب کرکٹ کھیلتے ہوئے اصول ہوا کرتا تھا کہ گھر میں جانا آئوٹ ہے اور جو مارے گا وہی لے کر آئے گا بچگانہ لیکن بہترین یادیں نئی نسل یہ چیزیں کبھی انجوائے نہیں کرے گی Wake-UP
Posted on: Mon, 12 Aug 2013 10:21:21 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015