ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ کسی کو اپنی زبان کے زہریلے نشتر سے مار ہی ڈالو ! ناراضگی کا اظہار رشتے کو بچانے کے لئے کرو آپ انسان کے دل میں چاقو گھونپ کر باہر نکال سکتے ہو لیکن چاقو باہر نکلنے کے بعد آپ ہزار بار بھی معذرت کرو معافی مانگو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ، وہ زخم اپنی جگہ باقی رہے گا اور زبان کا زخم چاقو سے کہیں بد تر اور دردناک ہوتا ہے ! یاد رکھو کہ زبان کی نرمی دیرپا اثر رکھتی ہے !
Posted on: Mon, 19 Aug 2013 11:34:55 +0000