ٹی وی چینل پر اینکرپرسن یہ تاثر دیتے - TopicsExpress



          

ٹی وی چینل پر اینکرپرسن یہ تاثر دیتے رہے جیسے کہ جنگ گروپ/ایم کے آر فاﺅنڈیشن کو غیر ممالک یا حکومتیں فنڈز دیتی ہیں۔اس نےلارڈ نذیر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا کہ ”جنگ گروپ کی این جی او /ایم کے آر ایف کو تعلیم کے لیے برطانوی حکومت سے20ملین پاﺅنڈ دیئے لیکن ایک بھی اسکول نہیں بنایا بلکہ یہ رقم جنگ اور جیو کواشتہار کی مد میں منتقل کردی گئی اور یہ منی لانڈرنگ ہے۔“ ٹی وی اینکر نے لارڈ نذیر کے اٹھائے ہوئے سوال اور برطانوی وزیر کی طرف سے دیئے گئے جواب کے بارے میں بھی غلط بیانی کی۔ برطانوی وزیر نے یہ بتایاتھا کہ گزشتہ سال اس ضمن میں ایم کے آر ایف کو 9لاکھ 50ہزار پونڈ ادا کئے گئے جبکہ اینکر پرسن نے ظاہر کیا کہ ایم کے آر ایف کو 20ملین پاﺅنڈ مل چکے ہیں۔ دراصل یہ فنڈنگ تعلیم کے فروغ کےضمن میں عوامی آگاہی کیلئے میڈیا میں اشتہاری مہم چلانے کے لیے منظور کی گئی تھی جو کئی این جی اوز کیلئے تھی جس میں سے 6.9ملین پاﺅنڈ ایم کے آر ایف کو تین سال میں خر چ کرنا ہیں ایم کے آرفاﺅنڈیشن نے اپنے حصے کی رقم اس مقصد کیلئے استعمال کی۔ یہ اشتہارات پی ٹی وی ، ریڈ یو پاکستان ، آئی ایس پی آر کا ایف ایم 96،کے ٹی این ، اپناا ور وسیب ٹی وی چینلزاور دیگر اخبارات میں بھی شائع ہوئے۔
Posted on: Thu, 31 Oct 2013 06:26:10 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015