چوہدری نثار کی پریس - TopicsExpress



          

ISI

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس:- مذاکرات کے دوران فوج کی طرف سے مکمل سیز فائر تھا. فوج نے معمول کی چہل قدمی اور نقل وحرکت بھی روک دی تھی تاکہ امن کو نقصان نہ پہنچے اور طالبان یہ نہ سمجھیں کہ ہم وعدہ خلافی کر رہے ہیں. آج علماء کا وفد حکیم اللہ محسود کو مذاکرات کی دعوت دینے جارہا تھا. امریکہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ امن مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ نہیں کرے گا. مگر اس نے وعدہ خلافی کی. طالبان برداشت کریں صبر کریں. اتنے فوجی شہید ہوئے پھر بھی فوج نے ہمارے کہنے پر صبر کیا اور امن کی کوشش میں ساتھ دیا. پی ٹی آئی کے وزیر قتل ہوئے پھر بھی انہوں نے صبر کیا امن کی بات کی. ایک خود کش حملے میں غریب بزرگ کے گھر کے سترہ افراد مارے گئے. بڑھاپے میں کوئی نہ بچا. پھر بھی انہوں نے ٹی ٹی پی سے بدلہ نہ لیا. آپ بھی صبر کریں اور امن کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں. امریکہ ہمیں لڑا رہا ہے. اسکی جنگ ہماری جنگ نہیں پھر بھی ہم نے سب سے زیادہ قیمت چکائی. امریکہ سے سوال ہے حکیم اللہ کئی بار افغانستان گیا تب کیوں نظر نہ آیا؟ جب امن کی بات کرنے لگا تو نظر آگیا؟ چوھدری نثار کامریڈ
Posted on: Sat, 02 Nov 2013 17:28:53 +0000

Trending Topics




© 2015