░▒▓████► Subh Bakhair - TopicsExpress



          

░▒▓████► Subh Bakhair ◄████▓▒░ Wednesday, October 30, 2013, Zil Hajj 24,1434 A.H. =●=●=●=●=●=● Sura al-Baqarah 231-235 =●=●=●=●=●=● 231. اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت (پوری ہونے) کو آپہنچیں تو انہیں اچھے طریقے سے (اپنی زوجیّت میں) روک لو یا انہیں اچھے طریقے سے چھوڑ دو، اور انہیں محض تکلیف دینے کے لئے نہ روکے رکھو کہ (ان پر) زیادتی کرتے رہو، اور جو کوئی ایسا کرے پس اس نے اپنی ہی جان پر ظلم کیا، اور اﷲ کے احکام کو مذاق نہ بنا لو، اور یاد کرو اﷲ کی اس نعمت کو جو تم پر (کی گئی) ہے اور اس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل فرمائی ہے اور دانائی (کی باتوں) کو (جن کی اس نے تمہیں تعلیم دی ہے) وہ تمہیں (اس امر کی) نصیحت فرماتا ہے، اور اﷲ سے ڈرو اور جان لو کہ بیشک اﷲ سب کچھ جاننے والا ہے =●=●=● English: =●=●=● 231. And when you divorce the women, and they reach (the completion of) their waiting period, then either retain them (in marital bond) in a graceful manner or release them nicely. But do not retain them to hurt (them) so that you subject (them) to excesses. And he who does so wrongs his own soul. And do not make fun of Allah’s commands. And call to mind Allah’s favour that has been (bestowed) upon you, and the Book that He has sent down to you, and (the pearls of) wisdom (with which He has enlightened you). He advises you (by means of this code of conduct). And fear Allah, and bear in mind that Allah is indeed All-Knowing. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 232. اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت (پوری ہونے) کو آپہنچیں تو جب وہ شرعی دستور کے مطابق باہم رضامند ہو جائیں تو انہیں اپنے (پرانے یا نئے) شوہروں سے نکاح کرنے سے مت روکو، اس شخص کو اس امر کی نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں سے اﷲ پراور یومِ قیامت پر ایمان رکھتا ہو، یہ تمہارے لئے بہت ستھری اور نہایت پاکیزہ بات ہے، اور اﷲ جانتا ہے اور تم (بہت سی باتوں کو) نہیں جانتے =●=●=● English: =●=●=● 232. And when you divorce the women and they reach (the completion of) their waiting period, then do not prevent them from remarrying (their former or latter) husbands when they have mutually agreed according to the Islamic law. This is a direction for him amongst you who believes in Allah and the Last Day. It is most pure, clean and wholesome for you. And Allah knows and you do not know (so many things). =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 233. اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو برس تک دودھ پلائیں یہ (حکم) اس کے لئے ہے جو دودھ پلانے کی مدت پوری کرنا چاہے، اور دودھ پلانے والی ماؤں کا کھانا اور پہننا دستور کے مطابق بچے کے باپ پر لازم ہے، کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہ دی جائے، (اور) نہ ماں کو اس کے بچے کے باعث نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کے سبب سے، اور وارثوں پر بھی یہی حکم عائد ہوگا، پھر اگر ماں باپ دونوں باہمی رضا مندی اور مشورے سے (دو برس سے پہلے ہی) دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں، اور پھر اگر تم اپنی اولاد کو (دایہ سے) دودھ پلوانے کا ارادہ رکھتے ہو تب بھی تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ جو تم دستور کے مطابق دیتے ہو انہیں ادا کر دو، اور اﷲ سے ڈرتے رہو اور یہ جان لو کہ بیشک جو کچھ تم کرتے ہو اﷲ اسے خوب دیکھنے والا ہے =●=●=● English: =●=●=● 233. And the mothers shall suckle their infants for two full years. This (injunction) is for him who wants to complete the suckling period. And, according to usage, the food and clothing of the feeding mothers is the obligation of the father of the child. No soul should be stressed beyond its capacity, (and) neither the mother nor the father should be harmed for the child. The same injunction is applicable to the heirs. Then if both the mother and the father desire with mutual consultation and consent to wean (even before the fixed two years), there will be no sin on them. Nor shall it be a sin if you intend to engage (wet nurses) for suckling the children, whilst you pay them whatever you do according to usage. And fear Allah and know that Allah is Watchful of all that you do. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 234. اور تم میں سے جو فوت ہو جائیں اور (اپنی) بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنے آپ کو چار ماہ دس دن انتظار میں روکے رکھیں، پھر جب وہ اپنی عدت (پوری ہونے) کو آپہنچیں تو پھر جو کچھ وہ شرعی دستور کے مطابق اپنے حق میں کریں تم پر اس معاملے میں کوئی مؤاخذہ نہیں، اور جو کچھ تم کرتے ہو اﷲ اس سے اچھی طرح خبردار ہے =●=●=● English: =●=●=● 234. And those of you who die and leave (their) widows behind shall keep themselves in waiting for four months and ten days. So, when they arrive at (the end of) their waiting term, there shall be no responsibility on you for whatever they do for themselves according to Islamic law. And Allah is Well Aware of what you do. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 235. اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ (دورانِ عدت بھی) ان عورتوں کو اشارۃً نکاح کا پیغام دے دو یا (یہ خیال) اپنے دلوں میں چھپا رکھو، اﷲ جانتا ہے کہ تم عنقریب ان سے ذکر کرو گے مگر ان سے خفیہ طور پر بھی (ایسا) وعدہ نہ لو سوائے اس کے کہ تم فقط شریعت کی (رُو سے کنایۃً) معروف بات کہہ دو، اور (اس دوران) عقدِ نکاح کا پختہ عزم نہ کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی انتہا کو پہنچ جائے، اور جان لو کہ اﷲ تمہارے دلوں کی بات کو بھی جانتا ہے تو اس سے ڈرتے رہا کرو، اور (یہ بھی) جان لو کہ اﷲ بڑا بخشنے والا بڑا حلم والا ہے =●=●=● English: =●=●=● 235. And there is no sin on you if (even during the waiting term) you convey to such women a hint of marriage proposal or conceal (this idea) in your hearts. Allah knows that you will soon mention to them, but do not seek from them any (such) promise even secretly, except that you say to them (a hint of) that according to Islamic law. And do not resolve firmly on wedlock (during this time) until the prescribed waiting term is over. And know that Allah also knows what is in your hearts. So fear Him persistently. And (also) know that Allah is Most Forgiving, Most Lenient. ========================= ♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠ ========================= ATA
Posted on: Wed, 30 Oct 2013 06:01:46 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015