مسلم لیگ (ن) پر یہ الزام تو غلط ثابت - TopicsExpress



          

مسلم لیگ (ن) پر یہ الزام تو غلط ثابت ہوگیا کہ وہ سارے فنڈ صرف لاہور اور رائیونڈ پر خرچ کر دیتی ہے۔ تازہ رپورٹ یہ ہے کہ اسلام آباد کے نزدیک12 ارب ڈالریعنی15کھرب روپے کی مالیت سے ایک اور اسلام آباد بنایا جائے گا۔ اور ایسا شاندار بنایا جائے گا کہ دبئی کے شیخ زید ایونیو کو مات کرے گا، روات میں ایئرپورٹ بھی بنے گا اور وہاں سے موٹر وے تک10لین کی سڑک بھی بنے گی۔ مغل بادشاہوں کی یہی بات تو اچھی تھی، شاندار تعمیرات سے تاریخ رقم کرتے تھے۔ خیر ، یہ جملہ معترضہ توستائشیہ و توصیفیہ و مدحیہ تھا، اصل بات غلط الزام کی صفائی کی ہے۔ ثابت ہوگیا کہ صرف لاہور اور رائیونڈ نہیں، اسلام آباد بھی۔ یعنی سارے فنڈ صرف دو نہیں، پورے تین شہروں پر خرچ کرتے ہیں اور اسلام آباد تو وہ عجوبہ روزگار بستی ہے کہ باقی پاکستان ایک طرف یہ ایک طرف اور اسی کا پلڑا بھاری رہے گا۔ اصل تو یہ ہے کہ اسلام آباد ہی پاکستان ہے اور جو باقی پاکستان ہے وہ تو۔۔۔پتہ نہیں کیوں ہے کالم از عبداللہ طارق سہیل
Posted on: Sat, 14 Sep 2013 06:37:32 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015