الیکشن اور زخمی ہونے کے بعد عمران - TopicsExpress



          

الیکشن اور زخمی ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا ٹی وی انٹرویو ہر صوبہ اپنی بجلی بنا سکتا ہے. پانچ سال بعد خیبر پختون خوا اتنی بجلی بناے گا کہ دوسرے صوبوں کو بھی بیچا کرے گا - عمران خان فوج سے درخواست ہے کہ سچ بولیں تاکہ ہم آپکا پیغام عوام تک پہنچائیں اور ساری عوام کو آپکے پیچھے کھڑا کریں - عمران خان ہماری حکومت خود کہتی ہے کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان کا سو ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور پندرہ ارب صرف ایڈ آتی ہےتو کیا ہمیں انکوائری نہیں کروانی چاہیے کہ آخر ہم اس جنگ میں کیوں ہیں آخر ہم اپنی قوم سے سچ کیوں نہیں بولتے اس لئے تو قوم لیڈر شپ کے ساتھ نہیں چلتی میں تو جنرل کیانی اور نواز شریف سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں ہم سے سچ بولیں اور میں جنرل کیانی سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا یہ حملے آپ کی اجازت سے ہو رہے ہیں کیونکہ امریکی تو کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کی اجازت سے کر رہے ہیں اگر ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے تو سب سے پہلے ہمارے ساتھ سچ بولو قوم کو ساتھ لے کر چلو میں چیلنج کرتا ہوں کہ اپنی قوم کو آزمائیں ان کو ساتھ لے کر چلیں ان سے سچ بولیں انھیں بتائیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہو جائے تو آپ ہفتوں میں یہ جنگ جیت جائیں گے مجھے اس میں شک ہے کہ سوئیس مقدمات نہیں کھولے جائیں گے کیونکہ صرف زرداری کے نہیں دوسروں کے پیسے بھی باہر پڑے ہیں اس بجٹ کے بارے میں میرا بس ایک ہی جواب ہے یہ بجٹ ایسا ہے جیسے کینسر کا علاج ڈسپرین سے کیا جا رہا ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا کینسر پھیل رہا ہے. انھوں نے ایمانداری پر ٹیکس لگا دیا
Posted on: Thu, 27 Jun 2013 17:43:43 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015