تبلیغی جماعت اورجہادیوں کےتعلق کو - TopicsExpress



          

تبلیغی جماعت اورجہادیوں کےتعلق کو سمجھنے کے لئے انکے خیالات کا موازنہ بہت ضروری ہے۔ دونوں کاخیال ہے کہ ہم مسلمانوں کی اکثریت گمراہی کےراستے پر ہے۔ دونوں کاخیال ہے کہ چودہ سوسال پہلے نبی کادور سب سے بہترین دور تھااور ہم سب کواس دور کو واپس لانے کی جدوجہد کرنا چاہئے۔ دونوں ہی گروہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مسلمان دنیا کی باقی تمام قوموں سے افضل ہیں۔ ان دونوں گروہوں کا خیال ہے کہ پوری دنیا پر حکومت مسلمانوں کا حق ہے اور ایک دن پوری دنیا پر اسلام کا غلبہ ہوگااور ہمیں اس کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ دونوں کاخیال ہے کہ یہ دنیا چونکہ فانی ہے اور بعد کی آنے والی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کی ہے، اس لئے ہمیں اس دنیا کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہئے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہئے۔ یہ نظر یہ جہاں عام آدمی کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور دنیاوی ترقی سے دور لے جاتا ہے، وہیں خود کش حملہ کرنے والے کا ذہن تیار کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دونوں کا خیال ہے اس دنیا کے تمام غیرمسلم افراد مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور دراصل اسلام کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ دونوں ہی اس بات کا اکثر تذکرہ کرتے ہیں کہ نبی نے فرمایا کہا ٓخری زمانے میں ایک گروہ ایسا ہوگا جوحق پر ہوگا اور وہ گروہ ایسا ہوگا جو اللہ کا پیغام لے کر اٹھے گا۔ دونوں ہی گروہ اس بات پر مکمل طور پر یقین رکھتے ہیں کہ اسلام دنیا کا واحد صحیح مذہب ہے اور اس دنیا کی نجات صرف اسلام قبول کرنے میں ہے۔ دونوں ہی اس بات کا اکثر تذکرہ کرتے ہیں کہ دنیا میں اللہ کا پیغام پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اگر ہم نے یہ ذمہ داری نہ نبھائی تو قیامت کے دن ہم سے سخت باز پرس کی جائے گی۔ دونوں گروہ جنت کی نعمتوں کا بکثرت ذکر کرتے ہیں۔ اکثر اوقات بات کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے کہ ایک غیر جانبدار آدمی حیرت سے دنگ رہ جاتا ہے۔ حوروں کے قصے، جنت میں ملنے والے محلات، آسانیاں اور وغیرہ وغیرہ غیر مسلموں اور گناہ گار مسلمانوں کے لئے سخت عذاب کے قصے۔ اسلامی سزاوں کے متعلق دونوں کے نظریات ایک جیسے ہیں۔ دونوں ہی گروہ داڑھی بڑھانے پر ایک جیسا ہی اصرار کرتے ہیں۔ عورتوں کے پردے کے متعلق دونوں گروہوں کے خیالات ایک جیسے ہیں۔ جدید تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کو دونوں گروہ ضمنی سمجھتے ہیں اور شدت پسندی سے بعض اوقات انہیں غیرضروری اور دین سے متصادم قرار دے کر حرام بھی ٹھہراتے ہیں ۔ تبلیغی جماعت عام لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کو کس طرح جہادی یا پھر ان کا حمایتی بناتی ہے۔ Read more at: تبلیغی جماعت سے طالبان تک | Rationalist Pakistan: Rationalist Society of Pakistan | rationalistpakistan/%d8%aa%d8%a8%d9%84%db%8c%d8%ba%db%8c-%d8%ac%d9%85%d8%a7%d8%b9%d8%aa-%d8%b3%db%92-%d8%b7%d8%a7%d9%84%d8%a8%d8%a7%d9%86-%d8%aa%da%a9/
Posted on: Sat, 28 Sep 2013 17:38:12 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015