تحریک انصاف نے فضل الرحمن کو 50 کروڑ - TopicsExpress



          

تحریک انصاف نے فضل الرحمن کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا اسلام آباد(ثناء نیوز+ این این آئی+ نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنے اور بے جا الزام تراشی کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مولانا فضل الرحمان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ایک ہفتہ کے اندر اندر غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنا بیان واپس لیں بصورت دیگر تحریک انصاف 50کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوٹس عمران خان کے خلاف متنازعہ بیانات اور الزام تراشی پر بھجوایا گیا۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان یہودیوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ثبوت دیں اور یہ کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ حالیہ انتخابات میں عمران خان نے تین حلقوں سے کامیابی حاصل کی عمران خان چاروں صوبوں میں مقبولیت رکھتے ہیں انہوں نے 1992ء میں ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف نے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے وائٹ پیپر کیلئے پہلے سے اعلان شدہ شیڈول پر نظرثانی کے بعد نئے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 21 اگست کو ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے اور عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انتخابی دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کو قوم کے سامنے پیش کرینگے۔ انتخابی دھاندلیوں سے متعلق قرطاس ابیض (وائٹ پیپر) کی اشاعت کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ ملک بھر میں شدید بارشوں اور عیدالفطر کی چھٹیوں کے باعث کیا گیا ہے۔ دریں اثناء جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے ترجمان نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو تحریک انصاف کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ نوٹس ملنے پر اسکا جائزہ لیا جائے گا، پھر ردعمل ظاہر کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقدار کیلئے مر مٹ سکتے ہیں مگر معافی نہیں مانگ سکتے۔
Posted on: Fri, 16 Aug 2013 17:12:31 +0000

Trending Topics



/div>
#Son IncroyableBday samedi 15 JUIN au People! Tenue de soirée
"The power of focus: its what separates the winners from the
Russia is delaying the transfer of advanced S-300 missile defense
Moro rebels said to be harboring foreign terrorists Friday,

Recently Viewed Topics




© 2015