تحریک انصاف کا کوئی وزیر، مشیر کرپٹ - TopicsExpress



          

تحریک انصاف کا کوئی وزیر، مشیر کرپٹ نہیں، مخالفین سے مناظرے کیلئے تیار ہوں: پرویز خٹک نوشہرہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی صوبائی وزیر اور مشیر کرپٹ نہیں، مخالفین کیساتھ مناظرے کے لئے تیار ہوں اگر کسی کے پاس ہمارے وزرائ، مشیروں یا بیوروکریسی کے خلاف کرپشن کا کوئی بھی الزام ہے تو وہ سامنے لائیں، ہم نے کرپٹ لوگوںکو حکومت سے نکال دیا ہے، الزامات لگانے والے گریبانوںمیں جھانک کر دیکھیں جو لوگ واویلا کررہے ان کا اصل چہرہ بہت قوم کے سامنے لائیں گے۔ خیبرپی کے کی حکومت نے کرپشن اور کمیشن کے خلاف جہاد شروع کردیاہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں روز اول سے کرپشن کمیشن تھانہ اور پٹواری کلچر کے خلاف بھر اقدامات شروع کئے اور میںنے اپنی صوبائی انتظامیہ کو یہی ایک نکاتی ایجنڈا دیااور چھ ماہ کی بھر پور کارروائی کے دوران کرپشن کے سارے دروازے بند کردئیے، تقرریوں اور تبادلوںکی اب کوئی قیمت وصول نہیں کرسکتا۔ انھوںنے کہاکہ میری حکومت نے احتساب کمیشن قائم کردیا جس کو بل کی صورت میں بہت جلد نافذ کردیں گے۔یہ غیر جانبدار اور بااختیار احتساب کمشن ہو گا جو میرا احتساب بھی کرسکے گا۔
Posted on: Wed, 20 Nov 2013 11:15:53 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015