وادی نیلم (امیرالدین مغل /کشمیر امیج - TopicsExpress



          

وادی نیلم (امیرالدین مغل /کشمیر امیج نیوز )5ستمبر2013 آزادکشمیر کی وادی نیلم میں کنٹرول لائن کے قریب سے جنگل میں جڑی بوٹیاں نکالتے ہوئے دو شہریوں کوبھارتی فوج نے اغوا کر لیا ایک نے بھاگ کر جان بچائی دو روز بعد ذخمی حالت میں گھر پہنچ گیا۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کے عزیز و اقارب نے کشمیر امیج نیوز کو وادی نیلم سے ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ فرید ملک ،فرید پائیر اورکبیر بٹ گائوں بور بالا کے رہنے والے ہیں اور وہ دو روز قبل کنٹرول لائن کے قریب جنگل میں جڑی بوٹیاں تلاش کر رہے تھے کہ گھات لگا کر بھارتی فوج نے فرید ملک اور فرید پائر کو پکڑ لیا اور مقبوضہ کشمیر لے گئے جبکہ کبیر بٹ نے بھاگ کر جان بچائی اور دو روز بعد ذخمی حالت میں گھر پہنچا ۔گزشتہ دو ماہ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر عام شہریوں کے اغوا کا یہ تیسرا واقع ہے اس سے قبل گریس کے علاقہ بوئی ناڑ سے چار شہریوں ،تہجیاں سے ایک شہری کو اغوا کیا گیا اس طرح اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شہریوں کی تعداد سات ہو گئی ہے بوئی ناڑ سے اغوا کئے گئے چاروں افراد نے شہید کر دیا تھا ۔
Posted on: Sat, 05 Oct 2013 15:41:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015