ہم ایک ایسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ہم تیاری کے ساتھ آئے ہیں لوگوں نے اسی ایجنڈے پر ہمیں کامیاب کروایا ہے میں نے پہلے کہا تھا کہ لوگ باتیں کریں گے اور ہم کام کریں گے اب ہم آپ کو دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کیا آپ خود حیران رہ جائیں گے تحریک انصاف کی حکومت جو سوچ کر آئی تھی جو فیصلہ کر کے آئی تھی جو ایجنڈا تھا اس پر پورا اترے گی ، ،میں ایسا بندا نہیں کہ پریس کانفرنس کروں یا پراپیگنڈا کروں میں ایکشن پر یقین رکھتا ہوں ، ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جس کو ہم نے ڈائریکٹ نہ کیا ہو, ہم نے ووٹ لیا تھا کہ ہم کرپشن کو ختم کریں گے ہم پولیس کے نظام کو ٹھیک کریں گے ہم نے ووٹ لیا تھا کہ ہم پٹوار نظام ٹھیک کریں گے ، ہم یکساں اور بہترین نظام تعلیم لائے ہیں . میری حکومت کے چالیس دن ہو چکے ہیں اور انشاللہ 60 دنوں کے بعد میں براہ راست سب کے سامنے آؤں گا اور بتاؤں گا کہ ہم نے یہ یہ کام شروع کیے ہوئے ہیں اور جب 90 دن مکمل ہو جائیں گے تو پھر میں قوم کو بتاؤں گا کہ کہ ہم نے کرکے دکھایا ہے اور لوگ صرف باتیں ہی کرتے ہیں : پرویز خٹک
Posted on: Mon, 15 Jul 2013 04:27:00 +0000