جتنے بھی فوجی یا سویلین، منتخب و غیر - TopicsExpress



          

جتنے بھی فوجی یا سویلین، منتخب و غیر منتخب گورنر جنرل یا صدور آئے وہ اپنے اختیارات سے یا تو غیر مطمئن رہے یا پھر ان میں اضافے کی تگ و دو کرتے رہے۔ آصف زرداری نے جب عہدہِ صدارت سنبھالا تو یہ ایک با اختیار اور طاقتور منصب تھا ۔مگر پہلی دفعہ کسی با اختیار نے اپنی آئینی طاقت اپنی رضا سے بذریعہ پارلیمنٹ وزیرِ اعظم کے منصب کو منتقل کردی اور اپنے لیے محض علامتی اختیارات پر اکتفا کیا۔ بلکہ بہت سے وفاقی اختیارات بھی صوبوں کو منتقل کرنے کے آئینی عمل کی حوصلہ افزائی کی۔ اور اس تجربے کی قلم ایک ایسے سماج میں لگائی گئی ہے جہاں کوئی کسی کے لیے دو فٹ کیا دو انچ زمین بھی بمشکل خوشی خوشی چھوڑنے پر آمادہ ہوتا ہے۔wasaatullah khan BBC
Posted on: Sun, 08 Sep 2013 08:33:23 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015