Dedicated to the shrinking and shivering circle of friendship ... - TopicsExpress



          

Dedicated to the shrinking and shivering circle of friendship ... Professionalism demand lot of things from a person and most precious of them are friends دُوریاں ِمٹ جائیں گی اور فاصلہ رہ جائے گا ختم ہو جائیں گے رشتے ، رابطہ رہ جائے گا کر ِکرا ہو جائے گا میٹھا مزہ الفاظ کا تلخ لہجے کا زباں پر ذائقہ رہ جائے گا جھوٹ اِک دن بولنے لگ جائیں گی آنکھیں سبھی اور منہ تکتا ہمارا آئنہ رہ جائے گا منزلیں بڑھ کر مسافر کے گلے لگ جائیں گی پاؤں چھونے کو ترستا راستہ رہ جائے گا بھول جائے گا ہمیں ہر ُگنگناتا واقعہ حافظے میں ُ ُکلبلاتا حادثہ رہ جائے گا یوں بدن میں بے حسی بیگانگی بس جائے گی روح سے بھی واجبی سا واسطہ رہ جائے گا عام ہو جائے گا اتنا سرد مہری کا چلن منجمد ہو کر خوشی کا قہقہہ رہ جائے گا ایک نقطے کی کمی عاجزؔ کہیں رہ جائے گی نامکمل دوستی کا دائرہ رہ جائے گا
Posted on: Sun, 08 Sep 2013 05:16:49 +0000

Trending Topics



tbody" style="min-height:30px;">
نشر موقع ديفانسي تولك أن الكونغرس

Recently Viewed Topics




© 2015